خاران کیڈیٹ کالج کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل ہوگا، عبداللہ جان

بدھ 22 فروری 2017 23:32

خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)بلوچستان کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کے سیکرٹری عبداللہ جان نے خاران میں زیر تعمیر کیڈیٹ کالج کا معائنہ کیا،ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری عبدالغفار اچکزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ عبدالواحد کاکڑ ،پروجیکت ڈائریکٹر کیڈٹ کالجز بلوچستان امتیاز بزدار تھے، یہ منصوبہ 2سال کے دوران مکمل ہوگا اور اس منصوبے پر ایک ارب 20کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت آئیگی، اس موقع پر سیکرٹری عبداللہ جان نے کہا کہ خاران کیڈیٹ کالج کا تعمیراتی کام مقررہ مدت کے دوران معیار کے مطابق مکمل ہوگا جس سے علاقے میں تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ فروغ ملے گا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں