ملکی دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ،معاشی سماجی اور تعلیمی انقلاب کے لیے تمام سیاسی قوتیں اور مذہبی جماعتیں ون پواِئنٹ ایجنڈے "تعمیر پاکستان " پر اکٹھی ہو جائیں۔ قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت غلام مصطفی ملک

منگل 20 دسمبر 2016 19:26

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) ملکی دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ،معاشی سماجی اور تعلیمی انقلاب کے لیے تمام سیاسی قوتیں اور مذہبی جماعتیں ون پواِئنٹ ایجنڈے "تعمیر پاکستان " پر اکٹھی ہو جائیں۔ قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنماء،پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، اعوان کونسل آف پاکستان کے بانی غلام مصطفی ملک نے علامہ اقبال ہسپتال کھاریاں میں زیر علاج معروف نوجوان صحافی اور سماجی راہنماء عزیزالرحمن مجاہد کے والد محترم اورعلمی شخصیت الحاج محمد اسلم کی عیادت کے بعدمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محترم الحاج محمد اسلم کی جلد صحت یابی کے لیے دعابھی کی اور انکی سماجی ،علمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ،غلام مصطفی ملک نے کہا کہ وطن کی سالمیت اور دفاع ہر ادارے اور سیاسی جماعت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ، ملک سے غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ، حکمران اشرفیہ لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے ،جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی مخالفت برائے مخالفت کے علاوہ کوئی واضح ایجنڈے دینے میں ناکام نظر آرہی ہیں ، ہر ایک کی ڈیڑھ انٹ کی مسجد سے ملک اور قوم کو نقصان ہو گا۔

دریں اثناء غلام مصطفیٰ ملک نے ڈنگہ میں اعوان کونسل UAE رابطہ کمیٹی کے ممبر ملک طاہر یوسف اعوان کے والد اور کئیر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ملک نوید اعوان کے چچا حاجی رشید اعوان کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ،غلام مصطفیٰ ملک نے بعد ازاں اعوان کونسل رابطہ کمیٹی یورپ کے ممبر ملک ظہور حسین اعوان اور انکے بھائی عاقب اعوان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دہے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور ان سے یورپ میں تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،اعوان کونسل کے سربراہ نے کالا جہلم کا بھی دورہ کیا اور ممتاز ماہر تعلیم شبیر احمد شیخ اور انکی اہلیہ محترمہ کو ادائیگی عمرہ پر مبارکباد پیش کی۔( م ن)

متعلقہ عنوان :

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں