ووٹ ظاہر کرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں چیئرپرسن خوشاب منتخب ہونے والی سمیرا ملک کونااہل قراردیدیا

ووٹ ظاہر نہیں کئے سیاسی خشک کرنے کیلئے لہرائے ،وکیل کا موقف/چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

بدھ 28 دسمبر 2016 16:52

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ظاہرکرنے کے معاملے پرنو منتخب چیئرپرسن خوشاب سمیرا ملک کونااہل قراردیدیا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیرا ملک کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات میںووٹ کا تقدس پامال ہوا اورووٹ ظاہر کیے گئے۔

(جاری ہے)

استدعا ہے کہ انتخاب کو کالعدم قراردیا جائے ۔پریذائیڈنگ افسرنے بھی اپنی رپورٹ میں اس کی نشاندہی کی اوربتایا کہ پانچ ووٹرزنے اپنے ووٹ ظاہرکئے۔ مداخلت کرنے پرسیاہی خشک کرنے کا بہانہ کیا گیا۔سمیرا ملک کے وکیل نے الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ سے شکست پرکہانیاں بنائی جارہی ہیں، ووٹ ظاہرنہیں بلکہ سیاہی خشک کرنے کیلئے لہرائے تھے۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے انتخاب کو کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں