الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئر مین کا الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:09

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئر مین کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔ بدھ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئر مین کے انتخابات کالعدم قرار دیئے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل خوشاب سے مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک چیئر مین منتخب ہوئیں تھیں اور مخالف امیدوار نے دوبارہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کالعدم قراردیکر دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا ہے۔ مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ پولنگ کید وران5ووٹرز نے ووٹ ظاہر کر کے کاسٹ کیا اور ووٹ کا تقدس پامال کیا، ووٹ ظاہر کرنے پر الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔