پولیو ایک مہلک مرض ہے اس موذی مرض سے بچائو کے لیئے لازمی ہے کہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 13 جنوری 2017 23:41

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اس موذی مرض سے بچائو کے لیئے لازمی ہے کہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس انسداد پولیو سے متعلق منعقدہ ڈویژنل اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں صوبائی ٹیکنیکل فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر مسعود جوگیزئی ،ڈویژنل ڈائرہکٹر صحت قلات ڈویژن ڈاکٹر عبدالواحد ، ڈویژن کے ضلعی منتظمین صحت ،پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کا نمائندہ برائے پولیو ڈاکٹر شفیع دانش سمیت متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ ہو۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ 2016 کے دوران جن اضلاع میں کمی و کوتاہی ہوئی انہیں تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی کوتاہی سے اگر کوئی بچہ پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہوتا ہے اور خدانخوستہ وہ پولیو کا شکار ہوتا ہے تو یہ ناقابل معافی جرم تصور ہوگا کیوں کہ ایک بچہ زندگی بھر معذور ہوکر اپاہج ہوتا ہے وہ نہ صرف اپنے بلکہ والدین اور معاشرہ پر ایک بوجھ تصور ہوتا ہے ا س لیئے لازم ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیو مہم کے دوران نہ صرف اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں بلکہ اہل محلہ کے بچوں کو بھی مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو کے مرض کا ناسور ہی ختم ہو اور ہم ایک صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں ۔

واضح رہے کہ چار روزہ پولیو مہم رواں ماہ کی سولہ سے انیس جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں