حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ، کمشنرقلات ڈویژن

پیر 16 جنوری 2017 20:53

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)کمشنرقلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے۔ جن کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام مزید تیز کیا جائے اور معیار کا خاص خیال رکھاجائے اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،مردم شماری کے لئے قلات ڈویژن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور قلات ڈویژن میں سرکاری اراضیات کی تفصیل مرتب کرنے اور قومی شاہرات پر تجاوزات کے فوری خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مستونگ فرخ عتیق، ڈپٹی کمشنر قلات عزیزاللہ غرشین، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آواران ،اے سی پی خضدار ڈاکٹر خدائے رحیم رودینی ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر عبدالواحد ، ایس ای ،پی ایچ ای قلات ڈویژن محمد عمران عالیانی، ایس ای بی اینڈ آر سرکل 1فیض محسن ایس ای بی اینڈ آر سرکل 2ظفر علی کھوسہ ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر محمد انور زہری ایکسیئن ایریگیشن فرید احمد ایکسیئن اربن ڈوپلمنٹ خضدار ثناء اللہ ایکسیئن بی اینڈ آر عبدالرحیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی لطف الرحمان پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے علی رضا زہری سپرننڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منینجمنٹ شکیل احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم ایم ڈی اسحاق ابراہیم زہری ودیگر نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ونگو خضدار سیکشن پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس کی اہمیت انتہائی اہمیت کا عامل ہے اس کی تکمیل میں سست روی نا قابل برداشت ہے اس حوالے سے میں جلد زیر تعمیر شاہراہ کا دورہ کروں گے ،کمشنر نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے اضلاع میں نیشنل ہائی وے پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف فوری کاروائی کر کے قابضین کا قبضہ ختم کرا دیںاور اپنے اپنے اضلاع سرکاری اراضیات کی تفصیل مرتب کر کے ارسال کر دیں اور جاری ترقیاتی اسکیمات کی خود نگرانی کریں ۔

جہاں ناقص میٹریل استعمال کی گئی ہو فوری اس ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،اجلاس میں مردم شماری کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس متعلق تمام ڈپٹی کمشنروں نے کہا کہ مردم شماری کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔کمشنر قلات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے سی پیک کی شاہراہ گزر رہی ہو وہاں کے پبلک اراضی کی قیمتوں کا تعین کرکے کمشنر آفس ارسال کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں