خواتین ہمارے ضلع کے آبادی کے نصف سے زیادہ ہے مگر ووٹر لسٹوں میں ان کا اندراج کافی کم اور بعض علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے اس حوالے سے تمام پارٹیاں سول سوسائٹی اور علماء کرام سب ملکر شعور و آگاہی مہم چلائیں

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر خضدار محمد فاضل کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:56

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر خضدار محمد فاضل نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے ضلع کے آبادی کے نصف سے زیادہ ہے مگر ووٹر لسٹوں میں ان کا اندراج کافی کم اور بعض علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے اس حوالے سے تمام پارٹیاں سول سوسائٹی اور علماء کرام سب ملکر شعور و آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں میں شعور اجا گر کریں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے خواتین کے نام کو بھی ووٹر لسٹوں میں شامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ برائے آگاہی ووٹرز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار عبدالعزیز ،بی این پی کے حاجی منیر احمد رند ،عبدالنبی بلوچ ،سوشل ویلفیئر آفس خضدار کے نمائندہ عبدالحمید ،پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالواحد ساسولی ،لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ عبدالواحد ،اور مختلف اخبارات کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی کوشش کرئینگے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میںخواتین ووٹروں کی اندراج کو ممکن بنائیں شرکاء کا یہ کہنا تھا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی بنیادی ستون ہے اور ووٹروں لسٹوں میں ان کا اندراج نہ ہونے کے برابر ہے ان کے بغیر معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں اس لئے ہماری کوشش ہو گی کہ اس کمی کو پورا کرتے ہونے کی کوشش کریں الیکشن آفسر خضدار محمد فاضل نے شرکاء کی تجاویز کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ خواتین ووٹروں کے نام کا اندراج کو ممکن بنایا جا سکے اس کے لئے ہم علاقائی سطح پر شعور و آگاہی مہم چلا رہے ہیں مگر ہماری مہم سیاسی جماعتوں ،سو سائٹی ،گورنمنٹ ملازمین کی شرکت کے بغیر ہو نتائج حاصل نہیں کر سکتی جس لئے ہم کوشش کر رہے ہیں اس لیے میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ملازمین سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش کرتا ھوں کہ وہ اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں تھا کہ ہم سب ملکر خواتین ووٹروں کو ان لسٹ کر نے میں کامیاب ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں