ملاکنڈڈویژن کے 6اضلاع میں قومی اسمبلی کی7اور صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں کے لئے 343امیدوار میدان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے101، صوبائی اسمبلی نشستوں کے 242امیدوار وں کی پنجہ آزمائی جاری

اتوار 5 مئی 2013 23:32

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) ملاکنڈڈویژن کے 6اضلاع میں قومی اسمبلی کی7اور صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں کے لئے 343امیدوار میدان میں ہیں ، قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے101جبکہ صوبائی اسمبلی نشستوں کے 242امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں ،تما م اضلاع میں 1930پولنگ اسٹیشن قائم کردئے گئے ہیں ،جن میں سے 617حساس جبکہ 338پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیدئے گئے ہیں ،ڈویژن بھر میں انتخابات کے لئے21809پولیس اہلکار تعینات کردئے جائیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر 9391اہلاکر تعینات کئے جائیں گے ،لیویز ، بارڈر پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان کے مطابق سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں قومی اسمبلی کی7 نشستوں کے لئے 101جبکہ صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں کے لئے 242امیدوار میدان میں ہیں اور پولیس نے تمام اہلکاروں کو 600پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی فراہم کردی ہے اسی طرح الیکشن عملے کو 524اہلکاروں کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ تما م اضلاع میں 1930پولنگ اسٹیشن قائم کردئے گئے ہیں ،جن میں سے 617حساس جبکہ 338پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیدئے گئے ہیں،جن میں سوات میں 617،بونیر میں 294،شانگلہ میں 193، دیر لوئر میں 308، دیر اپر میں 261اور چترال میں 257پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان پولنگ اسٹیشنوں میں 295مردوں جبکہ221خواتین کے لئے مختص کردئے گئے ہیں جبکہ 1484پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ تمام تھانوں کو 4620اضافی نفری جبکہ 3201ریزرو پولیس اہلکار دئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بیشتر اضلاع کو انتخابات کا میٹریل پہنچادیا گیا ہے جبکہ عملے کے پہنچانے کے لئے بھی پولیس کی خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران 178مقامات پر خصوصی ناکے لگائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے ڈی آئی جی عبداللہ خان نے کہاکہ ہر تھانے کو کیور اپ کے لئے اضافی گاڑیاں ور جد ید اسلحہ بھی فراہم کیا گیا ہے اسی طرح ہر سرکل کے ڈی ایس پی کو بھی 40اضافی اہلکار فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں انتخابات کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہاں پر پر امن ماحول میں انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں