جمرود: قبائلی عمائدین نے حالیہ دھماکو ں کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا جرگہ منسو خ کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 12:30

جمرود: قبائلی عمائدین نے حالیہ دھماکو ں کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا جرگہ منسو خ کردیا
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) خیبر ایجنسی کے عمائدین نے ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ہفتہ کو ہونے والا جرگہ منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملک صلاح الدین ،ملک وارث آفریدی،ملک ظاہر شاہ،ملک غفار آفریدی،ملک سیماب ،عدیل رشتین نے لاہور، سیہون شریف،پشاور اور مہمند ایجنسی میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے قوم کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس گھڑی میں آفریدی،شنواری اور ملاگوری کے اقوام شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے ہفتے کے روز ہونے والے قبائلی گرینڈ جرگے کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جرگے کے لئے ائیندہ اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں