خیبر ایجنسی ، آل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور کسٹم حکام کے درمیان مذکرات کا میاب ،کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے ہڑتال ختم کر دی

بدھ 4 جنوری 2017 22:24

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) آل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور کسٹم حکام کے درمیان مذکرات کا میاب ،کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے ہڑتال ختم کر دی ،اے پی ٹی اے رولز کے تحت پانچ فیصد کنٹینرز کا معائنہ کیا جا ئیگا،کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کے خدشات دور کر دئیے گئے ہیںآل طورخم کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کے صدر حیات اللہ اور کسٹم سپر ٹنڈنٹ عارف دورانی کے درمیان کا میاب مذاکرات کے بعد کسٹم کلیئر نس ایجنٹس نے ہڑتال ختم کرنے کاا علان کر دیا اس سلسلے میں کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کے صدر حیات اللہ شنواری نے بتایا کہ کسٹم سپر ٹنڈنٹ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پرانے طریقہ کا ر پر کینٹنرز کا معائنہ کیا جائیگا ا س لئے انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیاکیونکہ سو فیصد کینٹنرز معائنہ کیلئے کسی صورت تیار نہیں تھے کیونکہ سو فیصد معائنے سے وقت بھی زیا دہ لگ سکتا تھا اور مال خراب ہونے کا بھی اندیشہ تھا اس سلسلے میں ڈی ڈی ٹی محمد آمین نے بتایا کہ کسٹم کلیئر نس ایجنٹس اے پی ٹی اے رولز سے ناواقف ہیں پانچ فیصد معائنہ کا مطلب یہ ہے کہ سو کینٹنرز میں پانچ کنیٹنرز کامعائنہ کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کے خدشات کو دورکر دیا گیا ہے جسکے بعد کام شروع ہو چکا ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں