خیبر ایجنسی ، طورخم کسٹم حکام نے پاکستانی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،دو افراد سے 43 لاکھ پاکستانی روپے بر آمد

منگل 10 جنوری 2017 20:06

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) طورخم کسٹم حکام نے پاکستانی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،دو افراد سے 43 لاکھ پاکستانی روپے بر آمد کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا پاکستا نی کر نسی پاکستان سے افغانستان اسمگل کیا جارہا تھااس سلسلے میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے سپر نٹنڈنٹ نعیم خان نے میڈیا کو بتایا کہ قانونی طور پر تین ہزار سے زیادہ روپے لے جانا جر م ہے انہوں نے کہا کہ یہ دوا شخاص براستہ طورخم افغانستان کو 43 لاکھ پاکستانی روپے اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے روح اللہ ولد حاجی محمد عمر سکنہ چارسدہ سے 28 لاکھ اور خلیل شاہ ولد سر فراز سکنہ ایبٹ آباد سے 15 لاکھ پا کستانی روپے اسمگل کر رہے تھے دریں اثناء کسٹم حکام نے شک کی بناء پر ان کو روک لیا اور تلاشی لیتے وقت ان کے قبضے سی43 لاکھ روپے پاکستانی برآمد کر لئے گئے انہوں نے کہا کہ کسٹم کلکٹر قربان علی کی ہدایت پر چیکنگ کو سخت کر دیا گیا ہے اور کم وقت میں بہت سی کا میاب کاروایاں کی گئیں ہیں جس میں یو ریا موبائیل منشیا ت اور اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکا م بنا دی گئی ہیںکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں