باجوڑایجنسی کے جناح بس ٹرمینل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

پیر 23 جنوری 2017 22:45

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) باجوڑایجنسی کے جناح بس ٹرمینل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کے روز دوپہر کے وقت مسلح شخص نے ذاتی دشمنی کی بناء پر جناح بس ٹرمینل کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے مقامی شخص خانوادہ ولد پاچہ سکنہ ماندل کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے علاقائی ذمہ داری کے تحت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں