کوہاٹ کے علاقہ محمدزئی میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 21:47

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) کوہاٹ کے علاقہ محمدزئی میں گھریلوں ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔چھائونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔واقعات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ محمدزئی کے موضع لعل میلہ میں مبینہ ملزم ہدایت اللہ ولد اسراف خان نے گھر کے اندر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سترہ سالہ مسماة زیبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

واردت کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ لائی گئی جہاںتھانہ چھائونی پولیس نے مقتولہ کے دیور ولایت خان کی مدعیت میںواقعہ چائے بنانے سے انکار کے گھریلوں چپقلش کا شاخسانہ قرار دیکر بھابھی کے قتل کا مقدمہ بھائی کے خلاف درج کرلیا۔پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد روپوش ملزم ہدایت اللہ کی تلاش اور واقعہ کے اصل محرکات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں