علماء اسلام ضلع کوہاٹ نے کوہاٹ کے تحصیل کونسل میں پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کے خاتمے کااعلان کردیا

پیر 16 جنوری 2017 18:26

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ نے کوہاٹ کے تحصیل کونسل میں پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کے خاتمے کااعلان کردیاہے مستقبل کیلئے JUIنے تحصیل کونسل کوہاٹ میں اپوزیشن جماعتوں سمیت آزاد ممبران سے رابطوں کافیصلہ کرلیا اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس مدرسہ حنفیہ تعلیم القرآن چشمہ جات جنگل خیل کوہاٹ میں زیرصدارت ضلعی امیرمولاناعبدالحئی منعقدہوا،جس میں ضلع وتحصیل کونسل کوہاٹ کے ممبران سمیت ضلعی قیادت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اجلاس میں ضلعی آمیر نے نامزدکمیٹی کے اراکین کوتحصیل کونسل میں اپوزیشن جماعتوں سمیت آزاد اراکین کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اُن سے فی الفوررابطوں کاسلسلہ جاری رکھنے کااہم فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع کوہاٹ میں ضلع وتحصیل کونسلوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اورجمعیت علماء اسلام کے اتحاد کی صورت میں ضلع ناظم JUIکا اورتحصیل ناظم مسلم لیگ ن سے تھاضلع میں دونوں جماعتوں کااتحاد پہلے سے ہی ختم ہوچکاہے اور JUIنے حکومت بچانے کیلئے PTIسے رابطوں کاآغازکردیاہے ، اوراسی طرح کوہاٹ کے تحصیل کونسل میں JUIکا پاکستان مسلم لیگ سے اتحاد کے خاتمے کے بعد تحصیل ناظم ملک تیمورکواپنی سیٹ بچانا مشکل ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں