کوہاٹ, اینٹی کرپشن کامحکمہ تعلیم کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 18 جنوری 2017 22:29

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) اینٹی کرپشن ھنگو نے محکمہ تعلیم کے 3 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ھنگو کے افسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول ہمیشن گل بانڈہ کے چوکیدار عثمان خالد جو گزشتہ پانچ سال سے بیرون ملک مقیم تھا مگر اس کی تنخواہ ہر ماہ وصول کی جاتی رہی ہے جس کی مالیت 662256 ہے اس پر اینٹی کرپشن ھنگو نے انکوائری کرتے ہوئے ایس ڈی ای او موسیٰ حسن‘ ہیڈ ٹیچر الف جہان بادشاہ اور اے ایف ڈی ای او ہمت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں