کوہاٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم شروع کردی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) کوہاٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم شروع کردی ہے،استرزئی کے مکینوں نے رضاکارانہ طورپرغیرقانونی اسلحہ پولیس کے حوالے کردیااسترزئی پولیس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ جمع کرنے کی مہم کے دوران استرزئی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود حوالے کیا،واپس کیے گئے اسلحے میں 2راکٹ لانچر.2راکٹ گو لی.انٹی ائیرکرافٹ گن.ایچ ایم جی..ایل ایم جی..60 مارٹرگولی...840 کارتوس..3 ایچ مارٹر گن اور 60 ایم ایم مشین گنیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ اسلحہ واپسی کی مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں