ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ کی کارروائی

3200 بوری ڈی ۔اے۔ پی ( کھاد) کی غیر قانونی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 18 فروری 2017 17:43

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ ظاہر اللہ خان خٹک کی ماتحت عملے کے ہمراہ اہم کارروائی، ہنگو روڈ پر چیکنگ کے دوران 3200 بوری ڈی ۔اے۔ پی ( کھاد) کی غیر قانونی سمگلنگ کو نا کام بنا دیاکھاد کوہاٹ سے پاڑا چنار سمگل کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3200 بوریوں کی کھاد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کیس پولیس کے حوالے کر دیا اور متعلقہ ملزمان کے خلاف فرٹیلائزر سمگلنگ ایکٹ کے خلاف FIR درج کر دی گئی ڈسڑکٹ ڈائریکٹر زراعت ظاہر اللہ خان خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ ماتحت عملے کو اسمگلنگ روکنے کے لیے الرٹ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کھاد کی اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں