کوہاٹ میں 3200 بوری ڈی اے پی کھاد کی غیر قانونی سمگلنگ نا کام بنا دی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 18:24

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ ظاہر اللہ خان خٹک کی دبنگ کاروائی ہنگو روڈ پر معمول کی چیکنگ کے دوران 3200 بوری ڈی ۔اے۔ پی ( کھاد) کی غیر قانونی سمگلنگ کو نا کام بنا دیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کوہاٹ سے پاڑا چنار سمگل کی جا رہی تھی۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کوہاٹ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3200 بوریوں کی کھاد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کیس پولیس کے حوالے کر دیا اور متعلقہ ملزمان کے خلاف فرٹیلائزر سمگلنگ ایکٹ کے خلاف FIR درج کر دی گئی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں