ْکوہاٹ پولیس نے منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا کر تین خواتین سمگلرز کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 22:39

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کوہاٹ پولیس نے بھاری مقدر میں منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا کر تین خواتین سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ لاچی کے اے ایس ائی ولی بت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ لاچی ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے تلاشی کے دوران تین خواتین بسمیرہ بیوہ امان اللہ،دل خدارہ بیوہ سعداللہ اور اقراء دختر امان للہ سکنہ بنوں کے قبضے سے مجموعی طور پر گیارہ کلو گرام چرس اور ایک کلو آفیون بر امد کرکے تینوں خواتین سمگروں کو گرفتار کر لیا واضح رہے کی منشیات براستہ بنوں بعد ازاں پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں