کوہستان میں واپڈا میڈیکل سروسز کے زیر اہتمام جاری 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اختتام ، مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں

جمعہ 10 فروری 2017 23:10

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) واپڈا نے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کے دور دراز علاقوں میں 4 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ واپڈا میڈیکل سروسز کے زیر اہتمام منعقدہ میڈیکل کیمپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔میڈیکل کیمپ کے دوران ضلع کوہستان کے سات دور افتادہ دیہات اور علاقوں میں لوگوں کو واپڈا کی جانب سے مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

ان دیہات میں ڈوگہ ، سمرنالہ ، شتیال ، کانڈیا ، برسین اور چوچنگ شامل ہیں۔ واپڈا میڈیکل ٹیم سرجیکل سپیشلسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، چائلڈ سپیشلسٹ ، چیسٹ سپیشلسٹ ، دومیڈیکل آفیسرز اور تین لیڈی ڈاکٹر ز پر مشتمل تھی، جنہوں نے کیمپ کے دوران تقریباًاڑھائی ہزارمریضوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

مریضوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی، مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ضرورت کے مطابق مریضوں کی معمولی نوعیت کی سرجری بھی کی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا ضلع کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کررہا ہے ۔ منصوبے کے لئے درکار زمین اور اثاثہ جات کی خریداری کے لئے متاثرین کو نہ صرف معاوضہ ادا کیا جارہا ہے بلکہ واپڈا کی جانب سے مقامی لوگوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے متعدد منصوبوں پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم ، صحت اور مقامی لوگوں کے لئے انفراسٹرکچر کی سہولیات سر فہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں