ڈپٹی کمشنر کوہلونے 60لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقدی تقسیم کی

اتوار 1 جنوری 2017 18:00

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر نے سال 2016میں دہشت گردی،اسلحہ برآمدگی اور دیگر اہم کارنموں میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے کوہلو کے 60 لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقدی تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر کوہلو نے لیویز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہلو لیویز فورس بلوچستان کے بہترین لیوزفورس میں سے ایک ہے تقریب کے آخر میں لیویز جوانوں کے پیش خدمت ظہرانہ بھی دیا گیا۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں