سکیورٹی اداروں کی کاروائی،بڑی تعداد میں‌اسلحہ،راکٹ‌لانچرز،بارودی سرنگیں برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 17:31

کوہلو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء):ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں‌اسلحہ،گولہ بارود برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اور سکیورٹی اداروں نے بارکھان کے علاقے مائی دربار میں‌ مشترکہ کاروائی کی۔ جس کے دوران لائٹ مشین گن،راکٹ لانچرز، مارٹر گولے،ڈیٹونیٹرزاورہزاروں راونڈ اوربارودی سرنگیں شامل ہیں۔کاروائی کے دوران 6کلوبارود 10راکٹ گولے برآمد بھی کیے گئے ہیں۔سکیورٹی اداروں نے اسلحہ تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں