بارکھان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا

پیر 2 جنوری 2017 21:49

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو اپنے قبضے میں لے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق بارکھان سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ایل ایم جی، بارودی سرنگیں راکٹ لانچر، مارٹر گولے، ڈیٹونیٹر اور ہزاروں کی مقدار میں راؤنڈ بھی شامل ہیں۔ وقار)

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں