کوہلو ، دنیا کے تمام ممالک بلوچستان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں ،میجر جنرل ندیم انجم

ترقی کی راہ میںجو بھی رکاوٹ بنے گا روندہ جائیگا،آئی جی ایف سی

بدھ 11 جنوری 2017 21:47

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم ایک روزہ دورے پر کوہلو پہنچ گئے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر قبائلی رہنماء نے حسب روایت بلوچی پگڑی اور بلوچی چھڑی پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوہلو میں آکر بہت خوشی ہوئی بلوچستان کی تاریخ میں کوہلو والوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام بڑے بڑے ممالک بلوچستان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے چند بھائی ناسمجھی کی وجہ سے ترقی کی راہ میں روڑے اٹ کا رہے ہیں ان بھائیوں کیلئیے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹے اسے بھولا نہیں کہتے بصورت دیگر جو بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا روندہ جائیگاہمارے سکیورٹی اہلکاروں نے قربانیاں دے کر بلوچستان میں امن قائم کی رکنی سبی روڑ کیڈٹ کالج کوہلو ترقی کی نشانیاں ہیں ہمیں سی پیک سے فائدہ اٹھانا ہے ہمیں بلوچستان کو باقی صوبو ں کے برابر رکھ کر چلنا ہوگا آخر میں جہانگیرشہید سکالر شپ کا اعلان کیا جس سے کوہلو کے ہونہار طلبہ مستفید ہوں گے جسکی تمام تر اخراجات ایف سی بلوچستان برداشت کرے گی ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں