(ن) لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے جامعہ پلان مرتب کرلیاہے‘سردار فاروق سکندر

آزادکشمیرکے تمام حلقوںمیں برابری کی بنیادوںپرتعمیروترقی کے منصوبوںپرکام کاآغازکریںگے اورعوام کی محرومیوںوپسماندگی کاخاتمہ کرینگے ‘وزیر مال

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء)آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے جامعہ پلان مرتب کرلیاہے وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کو10ارب سے بڑھاکر22ارب کردیاہے آزادکشمیرکے تمام حلقوںمیں برابری کی بنیادوںپرتعمیروترقی کے منصوبوںپرکام کاآغازکریںگے اورعوام کی محرومیوںوپسماندگی کاخاتمہ کرینگے پاکستان کولنک کرنے والی بڑی شاہرائوںاورآزادکشمیرکے اضلاع اورتمام حلقوںکوآپس میںملانے والی سڑکوںکوبھی پختہ کیاجائے گاحکومت کے خلاف گرینڈالائنس بنانے والے فوٹوسیشن کی حدتک محدودہیںتانگہ پارٹیاںحکومت کاکچھ نہیںبگاڑسکتیںمسلم لیگ ن نے پاکستان کے اندرجس طریقے سے عوامی محرومیوںکاازالہ کیااورپاکستان کواقتصادی طورپرمضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیااسی طرح آزادکشمیرکے اندربھی تعمیروترقی،روزگارکاانقلاب لائینگے پی پی پی نے جہاںپاکستان میںاپنی حکومت کے دوران لوٹ کھسوٹ کاراج قائم رکھامہنگائی عروج پررہی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھرکیے رکھاوہیں لوگوںکو روزگارنہیںدیاگیااسی طرح آزادکشمیرمیںبھی پی پی پی کاپانچ سالہ دوراقتدارتاریخ کاسیاہ ترین دورتھایہی وجہ ہے کہ آزادکشمیرکے انتخابات میںعوام نے پی پی پی کوپوری طرح مستردکیاضلع کوٹلی کے تمام انتخابی حلقوںاوراپنے آبائی حلقہ انتخاب فتح پورتھکیالہ نکیال میںبھی تعمیروترقی کاانقلاب برپاکرینگے نوجوانوںکومیرٹ پرروزگاردینگے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے آزادکشمیرکے نظام کوصحیح ڈگرپرچلادیاہے پی پی پی حکومت نے ساراانفراسٹرکچرتباہ کردیاتھاجسے صحیح ڈگرپرچلانے کے لیے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے دن رات محنت کرکے صحیح سمت پرگامزن کردیاہے آزادکشمیرکے اندراگلے چھ ماہ میںعوام حقیقی معنوںمیںبڑی بڑی تبدیلیاںدیکھیںگے آزادکشمیرکوایک ماڈل ریاست بنانے کاعزم کررکھاہے آج جوسیاستدان پہیہ جام اورہڑتالوںکی باتیںکرتے ہیںوہ اپنے ادوارکودیکھیںکہ انہوںنے ضلع کوٹلی کے لیے کیاکیااوراپنے حلقوںکے لیے کیاکیاآزادکشمیرسے برادری ازم،کرپشن اوراستحصال کے بیجوںکوہمیشہ کے لیے ختم کردینگے کیونکہ یہ بیج پیپلزپارٹی نے بوئے تھے اب نہ صرف آزادکشمیربلکہ پاکستان کی سیاست سے بھی پی پی پی کاسورج غروب ہوچکاہے پاکستان کے اگلے عام انتخابات میںن لیگ پھربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورچاروںصوبوںسمیت مرکز میںبھی حکومت بنائیگی اوروزیراعظم محمدنوازشریف چوتھی باراس ملک کے وزیراعظم بنیںگے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرکے اندرجاری بھارتی ظلم وبربریت کانوٹس لیںاور بھارتی مسلح افواج کوفی الفورمقبوضہ کشمیرسے خارج کروائیںکشمیری مائوں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوں اورنوجوانوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرکے اندرنوجوانوںکی آزادی کی نئی تحریک منطقی انجام کوپہنچے گی اورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں