بہت جلدنکیال کے اندرسردارفاروق سکندرکی کوششوںسے میگاپراجیکٹس پرکام شروع ہوجائے گا‘شبیر ملک

حکومت کے خلاف گرینڈالائنس بنانے والے صرف ’’فوٹوسیشن‘‘ کے لیے ایسا کررہے ہیں‘رہنماء مسلم لیگ (ن)

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماشبیرملک نے کہاہے کہ وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندرنکیال کی تعمیروترقی کے لیے کوشاںہیں،بہت جلدنکیال کے اندرسردارفاروق سکندرکی کوششوںسے میگاپراجیکٹس پرکام شروع ہوجائے گااہلیان نکیال سردارفاروق سکندرکی قیادت میںمتحدومنظم ہیںاوران پرمکمل اعتمادکرتے ہیںماضی میںحلقہ نکیال کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاگیابرادری ازم،لوٹ کھسوٹ اورکرپشن کابازارگرم رہالیکن اب عوامی لیڈر،نکیال کے لوگوںکی پہچان سردارفاروق سکندرکی قیادت میںاہلیان نکیال نے سکھ کاسانس لیاہے شبیرملک نے کہاکہ حکومت کے خلاف گرینڈالائنس بنانے والے صرف ’’فوٹوسیشن‘‘ کے لیے ایسا کررہے ہیں،اصل میں ان کے پیٹ میںفقط اس لیے مروڑاٹھ رہے ہیںکہ ن لیگ کی حکومت نے پورے آزادکشمیرکے اندرتاریخ سازمیگاپراجیکٹس پرکام شروع کردیاہے گرینڈالائنس بنانے والوںکوپی پی پی کے پانچ سالہ دورحکومت کوبھی یادکرناچاہیے جب ہرطرف لوٹ کھسوٹ،رشوت،چوربازاری اورمیرٹ کی پامالی عام تھی گرینڈالائنس کی باتیں کرنے والے محض اپنی مردہ سیاست کوزندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ کے بعدآزادکشمیرکے اندرخوشحالی کانیادورآئے گاوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف آزادکشمیرکوترقی یافتہ دیکھناچاہتے ہیںاسی لیے انہوںنے آزادکشمیرکوبھی سی پیک منصوبے میںشامل کرکے اہلیان کشمیرسے اپنی محبت کاثبوت دیاہے شبیرملک نے کہاکہ اہلیان نکیال کوبہت جلدخوشخبری ملنے والی ہے نکیال کے وارث زندہ ہیںاوراہلیان نکیال کی تعمیروترقی،میرٹ اورانصاف کے لیے کوشاںہیںوزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندرکی دن رات کوششوںکے باعث انشاء اللہ نکیال کوتاریخ سازمیگاپراجیکٹس ملیںگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں