کوٹلی‘ضلعی انتظامیہ ان ایکشن‘ہوٹلوںکی صفائی ‘کھانوںکے معیار‘تجاوزات کامعائنہ ‘ درجنوں دکانداروں کو جرمانے

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)انتظامیہ ان ایکشن، شہرکادورہ،ہوٹلوںکی صفائی ستھرائی،کھانوںکے معیارکے ساتھ تجاوزات کابھی معائنہ کیا۔ درجنوں دکانداروں کو صفائی ستھرائی نہ رکھنے پرہزاروںکے جرمانے،عوام کاخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآفیسرمال سردارپرویزاکبرنے ہمراہ بلدیہ اہلکاران سرداربشارت ودیگرکے کوٹلی سٹی کی مختلف جگہوںوہوٹلوںکامعائنہ کیا۔

ہوٹلوںکے اندربرتنوں،کھانوںکی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ہوٹل عملہ کی بھی صفائی ستھرائی چیک کی آفیسرمال سردارپرویزاکبرنے ہوٹلوںکے اندرصفائی ستھرائی نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان کوجرمانے بھی کئے اورانہیںوارننگ دی کہ اگرآئندہ ان کے ہوٹلوںمیںصفائی ستھرائی کاعمل بہترین نہ پایاگیاتونہ صرف ان کوبھاری جرمانہ ہوگابلکہ ان کاہوٹل بند بھی کیاجاسکتاہے آفیسرمال سردارپرویزاکبرنے سرداربشارت کے ہمراہ شہرکے اندرمختلف جگہوںپرتاجروںکی طرف سے ناجائز تجاوز ات کابھی معائنہ کرتے ہوئے ناجائزتجاوزات کوہٹانے کے ساتھ ساتھ تاجروںکوہدائت کی کہ وہ اپناسامان شٹرکے اندررکھیںباہرسڑ ک پرسامان رکھنے سے جہاںٹریفک بلاک ہوتی ہے وہیںپرپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے آفیسرمال سردارپرویزاکبرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کوریلیف پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریگی ہوٹلوںکے اندرکھانوںکے معیارکوبہتررکھاجائے ناقص،مضرصحت کھانے بیچنے والوںکومعاف نہیںکیاجائے گااورصحت وصفائی کاخیال نہ رکھنے والوںکے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

آفیسرمال سردارپرویزاکبرکی طرف سے شہرکے اندرہوٹلوںکی چیکنگ اورتجاوزات کے عمل کوشہریوںنے بہترین اندازمیںسراہتے ہوئے انہیںمبارکبادبھی پیش کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں