کوٹلی‘ مزدور یونین بلدیہ کے انتخابات مکمل‘ مہربان صدر ‘ محمد حفیظ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 16 جنوری 2017 14:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) مزدور یونین بلدیہ کے انتخابات مکمل‘ مہربان صدر ‘ محمد حفیظ جنرل سیکرٹری منتخب- تفصیلات کے مطا بق مزدور یو نین رجسٹرڈ نمبر 50مظفرآباد بلدیہ کے انتخابات مکمل تھلیر کالونی کے مقام پر بلدیہ سینٹری کے ملازمین کا انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی مشاورت اورسوچ وچار کے بعد اتفاق رائے سے صدر مہربان اور جنرل سیکرٹری محمد حفیظ کو منتخب کر لیا گیا اس موقعہ پر نو منتخب صدر اور سیکرٹری جنرل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اپنے ساتھیوں کے جملہ مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر یں گے اور اپنی کالونی کے حقوق ملکیت کیلئے بھی کام جاری ہے اس موقع پر بلدیہ کے اہلکار اور مزدور یونین کے نمائندئے بھی موجود تھی-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں