کوٹلی‘ ایڈمنسٹریٹربلدیہ ان ایکشن‘ مختلف جگہوںپرلگے پرانے مین ہولزکواتارکرنئے مین ہولزلگانے کاعمل شروع

جمعرات 19 جنوری 2017 16:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودان ایکشن،کوٹلی سٹی کادورہ،مختلف جگہوںپرلگے پرانے مین ہولزکواتارکرنئے مین ہولزلگانے کاعمل شروع،تاجروں،شہریوں، وکلاء،سول سوسائٹی کی طرف سے زبردست خراج تحسین،کوٹلی کوخوبصورت بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرونگا،شہری صفائی کے عمل اوربلدیہ کے ساتھ تعاون کریںچھ مہینوںمیں کوٹلی سٹی کوخوبصورت ترین بنادونگاایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے گزشتہ روزچیف آفیسرسردارساجدمحموداوردیگربلدیہ ملازمین کے ہمراہ کوٹلی سٹی کادورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوںنے کوٹلی سٹی کے بازاروں،گلی محلوںاورپرانے تاریخی محلہ جات کابھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سردارعقیل محمودنے دورہ کے دوران کوٹلی سٹی میںمختلف بازاروں،گلیوں،محلوں میںلگے پرانے مین ہولزکی جگہ نئے مین ہولزلگانے کاعمل بھی شروع کیا۔

سردارعقیل محمودنے ہمراہ چیف آفیسرسردارساجدمحموددورہ کے دوران شہربھرکی صفائی ستھرائی،تجاوزات کے عمل کابھی جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی سٹی کوخوبصورت بنانے میںاپنابھرپورکرداراداکرونگا بلدیہ عظمیٰ اکیلے کام نہیںکرسکتی تاجر،شہری،سول سوسائٹی،وکلاء وعوام کوٹلی سٹی کی صفائی اورخوبصورتی کے عمل میںبلدیہ کے ساتھ تعاون کریںشہری تاجراپنے ضائع اشیاء،کوڑاکرکٹ وغیرہ باہرسڑکوں،گلیوں ،نالیوںمیںنہ پھینکیںبلکہ اپنے گھروںکے اندرڈسٹ بنزمیںڈالیںبلدیہ کے ملازمین بروقت انہیںوصول کریںگے شہریوںتاجروںکے تعاون سے انشاء اللہ تعالیٰ چھ ماہ کے اندرکوٹلی سٹی کوصاف ستھرااورخوبصورت بنائونگا۔

دریںاثناء تاجروں،شہریوں،عوام علاقہ نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکے کوٹلی سٹی کے لیے کئے گئے اقدامات اورصفائی کے بہترین عمل کوزبردست الفاظ میںسراہتے ہوئے انہیںاپنے مکمل تعاون کایقین بھی دلایا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں