ذوالفقارعلی ملک کاوزیراعظم سیکرٹریٹ میںڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل آفیسرہوناسیاسی ورکرزکی فتح ہے‘ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

ضلع کوٹلی نوازشریف،راجہ فاروق حیدراورسردارسکندرحیات کے شیروںکاقلعہ ہے ایک ماہ بعدکوٹلی کاجعلی ایم ایل اے ملک نوازاوراس کے حواری کہیںبھی نظرنہیںآئینگے

منگل 24 جنوری 2017 12:33

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،ن لیگ حلقہ ایک کے ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی ملک کاوزیراعظم سیکرٹریٹ میںڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل آفیسرہوناسیاسی ورکرزکی فتح ہے ذوالفقارعلی ملک نے مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرمیںقائم کرنے کے دنوںمیں اپنے خون جگرسے چراغ جلائے مسلم لیگ ن کارکن کواس کاحق دیتی ہے آنے والے دنوںمیں حلقہ ایک کوٹلی کے ورکرزکومزیدخوشخبریاںملیںگی بغیرتیاری کے ہولاڑسے کوٹلی تک وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاتاریخی استقبال کرکے کوٹلی بالخصوص حلقہ ایک کے عوام نے یہ ثابت کیاہے کہ ضلع کوٹلی نوازشریف،راجہ فاروق حیدراورسردارسکندرحیات کے شیروںکاقلعہ ہے ایک ماہ بعدکوٹلی کاجعلی ایم ایل اے ملک نوازاوراس کے حواری کہیںبھی نظرنہیںآئینگے چکسواری،چڑہوئی اورکوٹلی کامینڈیٹ چوری کیاگیاعدالتوںپرمکمل اعتمادہے 35سالہ جعلی ایم ایل اے ملک نوازنے ایک چپڑاسی تک بھرتی نہیں کیااب ہسپتال ایشو پرسیاست کررہاہے ملک نوازقرآن پاک اٹھاکردندلی،پھگواڑی،اگہارکے لوگوںسے ووٹ مانگتارہااورجھوٹے وعدے کرتارہا اب لوکل گورنمنٹ کی فائلیں کھولیںگے اورملک نوازاوراس کے حواریوںکے پیٹ چیرکرکرپشن کاپیسہ نکالینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآبادمیں ڈائریکٹرجنرل سیاسی امورکے عہدہ پرتعینات ہونے والے وزیراعظم کے دست راست حلقہ ایک کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سینئرسیاسی رہنماذوالفقارعلی ملک کے عہدہ سنبھالنے کے بعدکوٹلی میںپہلی بارآمدپران کے اعزازمیںمنعقدہ شانداراستقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااستقبالیہ جلسہ سے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سیاسی اموروزیراعظم ذوالفقارعلی ملک،ضلعی صدرن لیگ راجہ ایوب، ضلعی جنرل سیکرٹری خورشیدقادری،صدرمسلم لیگ ن راولپنڈی راجہ صدیق،سٹی صدرسردارزاہد،پی آرٹووزیرمال سردارطاہرمحمودایڈووکیٹ،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،ڈویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،سٹی جنرل سیکرٹری سردارمعروف طفیل،فرحان اعظم باغ،سعیداخترعباسی،راجہ شفاعت،راجہ معروف ڈڈیال،میڈیم صائقہ رحمن،سردارنوید صادق ایڈووکیٹ راولاکوٹ،ملک سلیم منہاس،ڈی ایس پی ریٹائرڈراجہ رب نواز،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،راجہ گلفرازخان،یسٰین راجہ،راجہ قمریوسف، ضلعی صدریوتھ ونگ راجہ رضوان قیوم،رستم ملک،راجہ ظہیرزرگر،فیاض آرائیں،چیئرمین زکواة نشاط ملک،کیپٹن زراعت،محمدنوازملک،طارق محبوب ملک،ممتازملک، محبوب ملک، گوہرایوب ایڈووکیٹ،ملک الیاس دھنواں،طارق سلطان،حبیب ملک،ثاقب ملک،جاویدچوہدری،ملک شاہنواز،سردارمحمدعلی ،شاہنواز ملک ملک ایوب ، ملک یعقوب سمیت دیگردرجنوں لیگی رہنمائوںوکارکنوںنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ملک محمدیوسف ایڈووکیٹ حسب روائت اپنے سیاسی حریف ملک نوازپرخوب برسے اورملک نوازاوران کے اردگردبیٹھے ہوئے لوگوںکوسیاسی یتیم قراردے کرکہاکہ ملک نوازنے پینتیس سالوںمیںایک ڈسپنسری تک نہیںبنوائی اورآج ضلع کوٹلی کے اندرہسپتال بننے کی مخالفت کررہاہے ملک نواز نے میونسپل کارپوریشن کاکوٹلی کے لوگوںکونوٹیفیکیشن بھی دیااورشہیدچوک میںاپنااستقبال بھی کروایامگرآج دن تک وہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا انہوںنے کہاکہ کوٹلی کوبگ سٹی اورمیونسپل کارپوریشن کادرجہ ن لیگ حکومت دلوائے گی مسلم لیگ ن حکومت اورکابینہ متحدہے حلقہ ایک کامیںوارث ہوںمسلم لیگ کی حکومت سب کی حکومت ہے حلقہ کے تمام معاملات کی نگرانی میںخودکرونگا مسلم لیگ ن سے غداروںکونکالوںگا حلقہ ایک کی ملک نوازکی پینتیس سالوںسے دی ہوئی پسماندگی دورکریںگے کوٹلی کوماڈل شہربنائینگے وعدے پورے کرینگے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹرجنرل سیاسی امورذوالفقارعلی ملک جن کے اعزازمیںاستقبالیہ جلسہ منعقدکیاگیاتھا،نے اپنے خطاب میںضلع کوٹلی بالخصوص حلقہ ایک کوٹلی کی عوام کامختصرکال پرانکا شانداراستقبال کرنے پرتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج وزیراعظم کے سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹرجنرل کانہیںبلکہ ایک کارکن کااستقبال ہواہے ہولاڑسے سرساوہ،ٹینڈہ کلاہ اورکوٹلی شہرتک جومیرااستقبال ہوا اس پرسب کامشکورہوں میںاپنی تعیناتی پروزیراعظم نوازشریف،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،سردارسکندرحیات خان،وزیرامورکشمیربرجیس طاہر، سینیٹرپرویزرشید،مشیروزیراعظم پاکستان ڈاکٹرآصف کرمانی کامشکورہوںانہوںنے کہاکہ میںآج اس مقام پرسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی قربت اورتربیت کے باعث پہنچاہوں اللہ تعالیٰ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کاسایہ ہمارے سروںپرقائم رکھے میںوزراء حکومت طارق فاروق،مشتاق منہاس،شاہ غلام قادر،ڈاکٹرنجیب نقی،چوہدری عزیزودیگرکابھی مشکورہوں جنہوںنے میرے استقبالیہ قافلہ کے لیے گاڑیاںبھی فراہم کیں اوراپنے عزیزواقارب کومیرے ہمراہ کوٹلی بھیجامیںنے عہدہ سنبھالنے کے بعدجناب وزیراعظم سے بات کی کہ سیاسی ورکرزکی ایڈجسٹمنٹ کاعمل شروع کیاجائے جس کے بعد29حلقوںمیںزکواة کے چیئرمین ایڈجسٹ ہوناشروع ہوئے ضلع کوٹلی میںچنددنوںمیں12اعلیٰ عہدوںپرمزیدتعیناتیاں ہونگی پیپلزپارٹی حکومت نے عہدوں کوبے توقیربنایان لیگ کی حکومت عہدوںکے وقارکوبحال کریگی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے یکم مارچ سے آزادکشمیرکے ہسپتالوںمیںہیلتھ پیکج کے نفاذکااعلان بھی کیاہے جہاںہسپتالوںمیںچوبیس گھنٹے مریضوںکوبھرپورصحت کی سہولیات ملیںگی اورادویات بھی ملیںگی بہت جلدضلع کے اندرترقیاتی منصوبوںپرکام کاآغازبھی ہوجائے گاانہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدائت ہے کہ ن لیگ کومضبوط بنانے کے لیے مزیدلوگوںکوپارٹی میںشامل کیاجائے اقتدارآزمائش بھی ہے اورمشکل بھی کارکنوںکواعتمادپرپورااتریںگے جن لوگوںنے پارٹی کے لیے کام کیاوہ ہماری نظرمیںہیںمسلم لیگ ن جمہوری پارٹی ہے ورکرزکی تنقیدسنتی ہے سردارعتیق احمدخان ورکرزکی بات نہیںسنتے تھے اسی لیے مسلم کانفرنس کابراحشرہوا وزیراعظم نوازشریف کشمیریوںسے محبت کرتے ہیں اورآزادکشمیرکوسوئیزرلینڈبناناچاہتے ہیں ملک یوسف عوامی ایم ایل اے ہیں انتظامیہ ٹکٹ ہولڈرزکااحترام کرے وگرنہ خمیازہ بھگتناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں