مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی گزشتہ حکومت کی پانچ سالوں پربھاری ہے ‘راجہ گلفراز

بدھ 15 فروری 2017 14:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوںراجہ گلفرازاورسردارعارف نازنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی 6ماہ کی کارکردگی گزشتہ حکومت کی پانچ سالوں پربھاری ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکے دورہ میرپورکے دوررس نتائج کاحامل ہوگاحکومتی کارکردگی پرانگلیاںاٹھانے والوںکے نصیب میںجلنااورحسدکرنالکھا جاچکاہے مسلم لیگ ن اپنے قائدوزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی پالیسیوںکے مطابق ترقی کے سفرکاآغازکرچکی ہے پانچ سال پورے ہونے کے بعدن لیگ کے مخالفین منہ چھپاتے پھریںگے ان خیالات کااظہارانہوںنے ایوان صحافت کوٹلی میںصدرپریس کلب زاہدآصف سلطان سے ملاقات کے دوران گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

راجہ گلفرازاورسردارعارف نازنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی کاوشوںاوربہترین حکمت عملی کے باعث آج پورے آزادکشمیرمیں ن لیگ حکومت کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیںبالخصوص وزیراعظم کی طرف سے پورے آزادکشمیرکے دوروںکے بعدتعمیروترقی کاایک نیااورتسلسل کے ساتھ جاری رہنے والاتعمیروترقی کے دورکاآغازہوچکاہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے حالیہ دورہ میرپوراوربھمبرنے مخالفین کی آنکھیںکھول کررکھ دی ہیںمیرپورکے اندرسینکڑوںکلومیٹرروڈزکی منظوری ودیگرتعمیروترقی کے تاریخ سازمنصوبوںنے عوام پریہ ثابت کردیاہے کہ ن لیگ کی حکومت ہی عوام کی فلاح وبہبودکی حکومت ہے رہنمائوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںجووعدے عوام سے کئے تھے ان وعدوںپرعمل درآمدجاری ہے آئندہ ہفتے کے دوران وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکاکوٹلی دورہ کے دوران شانداروتاریخ سازاستقبال کرینگے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے دورہ کوٹلی کے حوالہ سے اس حوالہ سے لیگی کارکنان میںخاصاجوش وخروش پایاجاتاہے اوروہ اپنے محبوب اورہردلعزیزقائدوزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکودیکھنے ان سے ملنے بیقرارہیںرہنمائوںنے کہاکہ ن لیگ حکومت کے حالیہ پانچ سال آزادکشمیرکی تاریخ کے سنہرے اورتعمیروترقی کے حامل سال ہونگے ن لیگ کی حکومت بلاتخصیص عوام کومیرٹ پرروزگار،انصاف فراہم کریگی لیگی کارکنان بالخصوص یوتھ ونگ کے نوجوان اپنی صفوںمیںاتحادواتفاق کوبرقراررکھتے ہوئے ن لیگ کے پیغام اورمنشورکوقریہ قریہ پہنچائیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں