کوٹلی‘ کرایہ کے تنازعہ پر سواری کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

پولیس نے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آور کوگرفتار کرلیا‘پسٹل بھی برآمد

منگل 21 فروری 2017 14:46

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کرایہ کے تنازعہ پر سواری نے رکشہ ڈرائیور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور منہ اور کمر میں گولی لگنے کے باعث شدید ز خمی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور حملہ آور کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا- تھانہ پولیس کوٹلی کے مطابق سید شیراز ولد سردار شاہ ساکن کوٹلی سوہلناں نمب کا رہائشی ہے اور کوٹلی میں رکشہ چلاتا ہے گزشتہ روز ملزم مرتضی ولد محمد رشید ساکن درہ شیر خان نے لاری اڈہ سے رولی کنگر کے لیے رکشہ بک کروایا رولی کنگر پہنچنے پر کرایہ کے تنازعہ میں ملزم نے 32بور پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کے منہ اور کمر میں گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں