کرم ایجنسی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،دو دہشتگردہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

کرم ایجنسی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی کارروائی،دو دہشتگردہلاک
کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کے روز کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے شبک میں کی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کیخلاف فورسز کی جانب سے کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ سڑک کے کنارے بم نصب کررہے تھے دونوں دہشتگردوں کی لاشیں لیویز فورس کے سپرد کردی گئی ہیں خیال رہے کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں تیزی اور سندھ میں صوفی لعل شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کو خود کش دھماکے کے بعد دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں