لاہور ، باغبانپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 18 جنوری 2017 12:04

لاہور ، باغبانپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور میں باغبانپورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں