تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے،حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے

پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 12:03

تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے،حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو پنجاب کی دھرتی پر نکل رہے ہیں، حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، بھرپورریلی ہوگی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے اور حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں