پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور تا فیصل آباد ریلی،جیالوں نے پارٹی چئیرمین پر جعلی نوٹوں کی بارش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جنوری 2017 12:00

پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور تا فیصل آباد ریلی،جیالوں نے پارٹی چئیرمین پر جعلی نوٹوں کی بارش کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گذشتہ روز لاہور تا فیصل آباد ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

سگیاں پُل پہنچنے پر قافلے میں موجود جیالوں نے بھنگڑے ڈالے اور پارٹی چئیر مین پر پھولوں اور نوٹوں کی بارش بھی کی جس کے بارے میں بعد ازاں معلوم ہوا کہ بلاول بھٹو زرداری پرنچھاور کیے گئے تمام نوٹ جعلی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پر نچھاور کیے گئے نوٹوں کے جعلی ہونے کا علم تب ہوا جب آس پاس موجود خانہ بدوش لوگوں کے بچے پیسے اکٹھے کر کے دکانوں پر اپنی من پسند چیزیں لینے پہنچے لیکن نوٹ جعلی ہونے ہر دکانداروں نے بچوں کو ڈانٹ کر بھگا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں