دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف

دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں اپنی بقاکی خاطرہرقیمت پرجیتنا ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 12:33

دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کوخون کے ہر قطرے کاحساب چکاناہوگا،دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں اپنی بقاکی خاطرہرقیمت پرجیتنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے، شہداکے اہل خانہ سے ملا ہوں،ان کا حوصلہ اور عزم مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ زخمیوں کودہشت گردی کی جنگ میں پہلے سے بھی زیادہ پرعزم پایاہے۔انہوں نے کہا کہ شہداکے ورثاکوتمام رنج کے باوجودجذبہ حب الوطنی سے معموردیکھا، باہمت اورپرعزم پاکستانی قوم کوسفاک دشمن شکست نہیں دے سکتا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہمیں اپنی بقاکی خاطرہرقیمت پرجیتنا ہے اور آنیوالی نسلوں کوپرامن اور محفوظ وخوشحال پاکستان دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں