پاکستان سپر لیگ میں (آج) کوئی میچ نہیں ہوگا، (کل) ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 21 فروری 2017 09:21

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل لیگ میں (آج) بدھ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں آئندہ دو دن آرام کے بعد 23 فروری کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں