اقوام متحدہ میں روسی سفیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

منگل 21 فروری 2017 11:21

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) اقوام متحدہ میں تعینات روسی ویٹالی چرکن نیویارک میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ایجنسیوں کی اطلاع کے مطابق چرکن نیویارک میں 66ویںمشرقی شاہراہ پر واقع روسی سفارت خانے میں موجود تھے جب انھیں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دل کی تکلیف شروع ہوئی ۔روسی وزارت خارجہ نے ان کی موت سے متعلق دیگر کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔البتہ ان کیاہل خانہ کے ساتھ ان کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا انتقال 65 ویں سالگرہ سے کچھ عرصہ قبل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں