لاہور،دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر بیوی قتل،شوہرگرفتار

پیر 16 جنوری 2017 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر لاہور کے علاقہ ملت پارک میں سنگ دل شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملت پارک کا رہائشی علی مرتضیٰ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پراٴْس کا اپنی بیوی رضیہ سے جھگڑا ہوگیا۔ ملزم نے طیش میں آکربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور ہتھوڑے کے وار کر کے رضیہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم علی مرتضیٰ کوگرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں