کسی کو بھی عام شہریوں کو حق غضب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کیپٹن (ر) محمد امین وینس

منگل 21 فروری 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ کسی کو بھی عام شہریوں کو حق غضب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کی ہر فورم پر مدد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں دو پارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملہ کو باہمی خوش اسلوبی کے ساتھ طے کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری ریاض حسین نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی کہ اس نے اپنی 4عدد فائلز 10مرلہ لیک سٹی ہولڈنگ پرائیوٹ لمٹیڈ ایجنٹ سمیر اشرف کو مبلغ37لاکھ روپے میں فروخت کیں لیکن وہ کئی وعدوں کے باوجود رقم ادا نہ کر رہا ہے۔میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے مہربانی فرما کرمیری پیسے دلوائے جائیں ۔ سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور معاملہ متفقہ طور پر حل کر لیا گیا اور فائلز کے مبلغ37لاکھ روپے سمیر اشرف نے روبرو گواہان ریاض حسین کو ادا کر دئیے گئے ۔

جس پرشہری ریاض حسین نے اس کی رقم واپس دلوانے پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا ۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ شہریوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کی محنت کی کمائی کو غضب نہیں کرنے دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں