صوبائی حکومتوں کا اپنے منتقل کئے گئے قیدی پنجاب سے واپس لینے سے صاف انکار، جیلوں میں قیدیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے،پنجاب کی 33 جیلوں میں خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور صوبہ سندھ کے 1 ہزار سے زائد قیدی بند ہیں

بدھ 29 جولائی 2015 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)مختلف صوبو ں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد قیدیوں میں دہشتگردی،قتل،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور پنجاب کی مختلف جیلوں میں بند ہیں جنہیں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے واپس کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا تاہم وہاں سے کسی قسم کا جواب نہ آنے پر ان قیدیوں کو فی الحال پنجاب کی جیلوں میں ہی رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب سے وابستہ سینئر پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ پنجاب کی 33 جیلوں میں خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور صوبہ سندھ کے 1 ہزار سے زائد قیدی بند ہیں جنہیں ان صوبوں کی حکومتوں نے واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔