کرکٹ کلبوں ،بلیرڈ گیمز پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،پنجاب کو سالانہ5 ارب کے قریب آمدنی ہوگی، سفارشات پارلمینٹرین افیئرز کمیٹی کو ارسال کئے جانے کا انکشاف

جمعرات 26 نومبر 2015 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)حکومت پنجاب نے کرکٹ کلبوں پر 16 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو سالانہ5 ارب کے قریب آمدنی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں کرکٹ کلبز ‘ بلیرڈ گیمرز اور دیگر کلبوں پر 15 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کیلئے پارلمینٹرین افیئر کمیٹی کو سفارشات بھجوائی ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مذکورہ سفارشات منظور کر لی جائیں گی تاہم محکمہ ایکسائز کے اس عمل کر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی معروف تنظیم شکریہ پاکستان فاوئڈیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے نیا اقدام شروع کردیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :