لاہور،سابق ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے ڈرائیور کو اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کی عدالت نے سابق ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے مینہ ڈرائیور اشرف اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسر ثمرحیات کو 23جنوری تک کے لئے اینٹی کرپشن اور ریجن کے حوالے کردیا ہے۔کرپشن کے الزام میں ملوث دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا اینٹی کرپشن نے عدالت سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کا موقف تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دونوں ملزمان اہلکار پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نام استعمال کرکے پیسے بٹورتے رہے اور غیرقانونی جائیدادیں بھی بنائی ہیں جن سے رقم برآمد کرنے کے لئے 14روز کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔جبکہ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابقہ ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کو نفی کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈرنے والی نہیں ہیں ملاوٹ مافیا کے خلاف آئندہ بھی کارروائی کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :