دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں ‘ ثناء جاوید

پرستاروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس میں کردار کو سراہے جانے پر بڑا حوصلہ ملتاہے ‘اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو

اتوار 30 اگست 2015 11:06

دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں ‘ ثناء جاوید

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں تلاش کرنے کی بجائے خود احتسابی کی قائل ہوں ، ٹی وی پر آنے والے تمام نئے اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور سب اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں، قوم میں تعلیم کا شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے اپنا انفرادی کردار ادا کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دوسروں سے حسد کرنے اور ان میں خامیاں تلاش کرنے جیسے اقدامات بے سود ہوتے ہیں اگر ہم یہی وقت اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے استعمال کریں تواس کے مثبت اور بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ بطور فن کی طالبہ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنا احتساب بھی کرتی ہوں ۔ پرستاروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس میں کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو اس سے بڑا حوصلہ ملتاہے اور پرستار ہی ہیں جن کی وجہ سے ہم اس مقام پر ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں تعلیم کا شعوراجاگرکرنے کیلئے فی الوقت اپنا انفرادی کردار ادا کررہی ہوں لیکن جب بھی مجھے موقع ملا اس کیلئے وسیع پیمانے پر مہم چلانے کے لئے بھی کام کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں