شادی اس سے کروں گی جو میری عزت کرنے کے ساتھ مجھ سے محبت بھی کرے ‘عمائمہ ملک

پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر ز کیساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے

اتوار 30 اگست 2015 11:06

شادی اس سے کروں گی جو میری عزت کرنے کے ساتھ مجھ سے محبت بھی کرے ‘عمائمہ ملک

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر ز کے ساتھ نئے اداکاروں کی باصلاحیت کھیپ موجود ہے جن کو موقع دے کر انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پیسہ ہے مگر وہ صرف دولت مندوں کے پاس ہے ۔ میں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے اور وہاں کے سٹار کے مقابلے میں ہماری انڈسٹری کا ایک سٹار شان ہی کافی ہے ۔

عمائمہ ملک نے کہاکہ مجھے فواد خان ، نعمان اعجاز اور شان پسند ہیں اور میرے لیے زیادہ پسندیدہ اداکار وہی ہے جس کا کام اچھا ہوتا ہے ۔ ذاتی طور پر مجھے اداکار شان پسند ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بہت سارے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میں بات منہ پر کہنے والی لڑکی ہوں ، مجھ میں بناوٹ نام کی کوئی چیز نہیں میں اپنی اس عادت کو کبھی نہیں بدل سکتی چاہے لوگ اسے میری خوبی کہہ لیں یا خامی ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں پر اندھا اعتماد کیا ہے اور پھر عقل بھی جلدہی آگئی ۔ شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک نے کہا کہ والدین کو زبردستی اپنے بچوں کی شادی نہیں کروانی چاہیے اس کے لئے ان کی رضامندی ضروری ہے ۔ میں اس سے شادی کروں گی جو میری عزت کرنے کے ساتھ مجھ سے محبت بھی کرے ۔ شادی کا رشتہ صرف اعتماد کی بنیاد پر ہی چلتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں