چند عناصر سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی بجائے منفی طریقے سے استعمال کر رہے ہیں ‘ نعما ن اعجاز

سوشل میڈیا ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے لوگوں کوشعور دیا جا سکتاہے ،تعلیم ، انصاف، مساوات کی مہم شروع کر سکتے ہیں

اتوار 30 اگست 2015 11:08

چند عناصر سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی بجائے منفی طریقے سے استعمال کر رہے ہیں ‘ نعما ن اعجاز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) نامور اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کے لئے ایک بڑے پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے ،شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر رکھاہے ،بدقسمتی سے چند عناصر سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی بجائے منفی طریقے سے استعمال کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔

ایک انٹرویو میں نعماناعجازنے کہا کہ کوئی بھی چیز خود بری نہیں ہوتی یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کو کس انداز میں استعمال کرتے ہیں ۔ ایک طرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دشمنوں سے مقابلہ اور ہمارے تحفظ کے لئے اسلحہ ہوتا ہے جبکہ دوسرے جانب ڈاکو اسی اسلحے کے زور پر ڈکیتی ، چوری جیسی وارداتیں کر کے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کریں ، سوشل میڈیا کو منفی طریقے سے استعمال کرنے سے نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے لوگوں کوشعور دیا جا سکتاہے ہم اس کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل ،قوم میں اتحادو یگانگت ،تعلیم ، انصاف، مساوات کی مہم شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں