فوک گلوکاری میرے خون میں شامل ہے‘صوفی سنگر عارف لوہار

ہفتہ 13 فروری 2016 12:08

فوک گلوکاری میرے خون میں شامل ہے‘صوفی سنگر عارف لوہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف فوک گلوکار وصوفی سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستانی ثقافت کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں فوک گلوکاروں نے اہم کردار اداکیاہے ۔

(جاری ہے)

فوک گلوکاری میرے خون میں شامل ہے اور یہ مجھے ورثے میں ملی ہے مگر عارفانہ کلام سنا کر مجھے روحانی سکون میسر آتا ہے کیونکہ بزرگان دین کی تعلیمات نے ہماری زندگی میں انقلاب برپا کر دیاہے ۔بدقسمتی سے خالص اور معیاری میوزک دم توڑتا جار ہا ہے اس کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے سینئر گلوکاروں اور حکومت کو مناسب انتظامات کرنے چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں