گلوکارہ صائمہ اختر کا اپنی نئی میوزک البم ’’ سوہنی کڑی ‘‘ پر کام جاری

صائمہ اختر مارچ میں اپنی نئی البم’’ سوہنی کڑی‘‘ کو مارکیٹ میں ریلیز کریں گی

پیر 16 جنوری 2017 12:02

گلوکارہ صائمہ اختر کا اپنی نئی میوزک البم ’’ سوہنی کڑی ‘‘ پر کام جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)گلوکارہ صائمہ اختر نے اپنی نئی میوزک البم پر کام شروع کردیا ،آڈیو البم مکمل کرنے کے ساتھ اس کی ویڈیو البم بھی ریکارڈ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلوکارہ صائمہ اختر سال نو کے آغاز پر اپنی نئی البم کے گانوں کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہیں ۔دو گانے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزید 8گانوں کی ریکارڈنگ باقی ہے جس کومکمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو البم بھی بنائی جائے گی ۔ صائمہ اختر مارچ میں اپنی نئی البم’’ سوہنی کڑی‘‘ کو مارکیٹ میں ریلیز کریں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں