فلم ’’تھوڑا جی لے‘‘پرسوں جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’’تھوڑا جی لے‘‘ کی شوٹنگ کراچی اور لاڑکانہ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے

بدھ 18 جنوری 2017 11:53

فلم ’’تھوڑا جی لے‘‘پرسوں جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) فلم تھوڑا جی لے کی کاسٹ تشہیر کے لئے لاہور پہنچ گئی۔ نوجوانوں کے مسائل اور مختلف حوالوں سے اٴْن کی جدوجہد کا احاطہ کرتی ہوئی نئی فلم تھوڑا جی لے بیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی پروموشن کیلئے فلم کی کاسٹ نے مقامی فاسٹ فوڈ پوائنٹ کا رخ کیا اور فلم کو مکمل پاکستانی قرار دیا۔

(جاری ہے)

فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم میں کوئی آئٹم نمبر شامل نہیں کیا گیا لیکن صہیب راشدی کی ترتیب دی گئی موسیقی فلم بینوں کے دلوں میں گھر کر لے گی۔رافع راشدی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا موضوع نوجوان نسل کے مسائل، دوستی اور ان کی زندگیوں میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔فلم ’’تھوڑا جی لے‘‘ کی شوٹنگ کراچی اور لاڑکانہ کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں